مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے تپن کمار سین نے آج راجیہ سبھا میں
حکومت پر الزام لگایا کہ نوٹ بندي کے ذریعے کالے دھن کو ختم کرنے کی بجائے
نہ صرف کالا دھن بلکہ جعلی نوٹوں کو بھی سفید کیا گیا
۔اسی لئے حکومت گزشتہ 9 نومبر سے 30 دسمبر کے درمیان بینکوں میں جمع کی گئی رقم کے اعداد و شمار عوام کے سامنے نہیں لا رہی ہے۔مسٹر تپن کمار سین نے آج ایوان میں سال 18-2017 کے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے یہ الزام لگایا۔